بنکاک میں انڈونیشیا کے سفارتخانے میں آگ، اسٹاف محفوظ

   

Ferty9 Clinic

بنکاک ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنکاک ایمرجنسی سرویس نے بتایا کہ انڈونیشیا کے سفارتخانہ کی عمارت کے احاطہ میں واقع دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی مگر کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہر کی ہنگامی خدمات کی ایجنسی نے بتایا کہ جمعہ کے دن دوپہر کے وقت رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی لیکن اس وقت عمارت میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اس آگ سے اس قدر گہرے دھویں کے بادل چھا گئے کہ انہیں بنکاک شہر کے قلب سے بھی دیکھا جاسکتا تھا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے محکمہ کے ریڈیو نیٹ ورک اور یوروفونگ فائر دونوں نے ہی اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ ایک گھنٹے کے اندر اس آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم آگ لگنے کے اسباب کا فوری طور پر پتہ نہ چل سکا۔