بنگال میں بی جے پی کیخلاف کسان قائدین کی کل سے مہم : اتل کمار انجان

   

نئی دہلی: مختلف کسان تنظیموں کے لیڈران 12 سے 16 مارچ تک مغربی بنگال میں بی جے پی کے خلاف انتخابی مہم چلائیں گے۔ آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی کے ورکنگ گروپ کے ممبر اور آل انڈیا کسان سبھا کے جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے آج کہا کہ کسان قائدین کولکاتہ، نندی گرام، شہید مینار وغیرہ میں جلسے کریں گے۔ اس انتخابی دورے میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت بھی شامل ہوں گے۔ مغربی بنگال میں ان دنوں اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی تشہیری مہم زو رو شور سے جاری ہے۔