کولکاتہ 29 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں طوفان امفان سے مہلوکین کی تعداد 98 ہوگئی ہے ۔ چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹس سے موصولہ رپورٹس کے بعد ریاست میں مہلوکین کی تعداد 86 سے 98 ہوگئی ہے ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ اس طوفان سے مرنے والوں کو حکومت سے امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ہر مہلوک کے لواحقین کو 2.5 لاکھ روپئے ‘ شدید زخمیوںکو 50 ہزار روپئے اور معمولی زخمیوں کو 25 ہزار روپئے امداد دی جائیگی۔