بنگال کی سڑکوں پر نماز جمعہ کی ادائیگی کی مخالفت

   

Ferty9 Clinic

ہر منگل کو سڑکوں پر ہنومان چالیسا کا جاپ کرنے بی وائی ایم کی دھمکی
ہوڑہ ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) نے مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں بلی کھال کے قریب ہر جمعہ کو مسلمانوں کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک روکتے ہوئے نماز ادا کئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج ہنومان چلیساکا جاپ کیا۔ برہم احتجاجیوں کی کثیر تعداد منگل کی شب سڑکوں پر جمع ہوئی تھی۔ بی جے پی نے نوجوانوں کی شعبہ بی جے وائی ایم کے ارکان نے دھمکی دی ہیکہ ہر منگل کو سڑکوں پر ٹریفک روک کر ہنومان چلیسا کا جاپ کیا جائے گا۔ بی جے وائی ایم ہوڑہ ڈسٹرکٹ یونٹ کے صدر او پی سنگھ نے کہا کہ ’’ممتا بنرجی کی حکمرانی میں ہم نے دیکھا کہ گرینڈ ٹرنک روڈ اور دیگر بڑی سڑکیں نماز جمعہ کیلئے بند کردی جاتی ہیں۔ ایمبولنس پھنس جانے کے سبب مریضوں کی موت ہوجاتی ہے۔ بچے اور بڑے اپنے اسکول اور دفاتر بروقت نہیں پہنچ سکتے۔ جب تک یہ جاری رہے گا ہم بھی ہنومان مندروں کے قریب تمام بڑی سڑکوں پر ہر منگل کو ہنومان چالیسا کریں گے‘‘۔ واضح رہیکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی 18 لوک سبھا حلقوں پر حیرت انگیز کامیابی کے بعد مغربی بنگال میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان پہلے سے جاری رسہ کشی میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ انتخابات اگرچہ ختم ہوچکے ہیں لیکن بی جے پی اور ٹی ایم سی ہنوز ایک دوسرے کے خلاف متصادم ہے ۔