بنگال کے ایک بازار میںآتشزدگی ،3 افراد کی موت

   

کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ایک بازار میں آگ لگنے کی وجہ سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کلکتہ شہر سے 20 کلو میٹر دور بھانگر کے کھاٹو ہوکر بازار میں واقع مٹی کے تیل کی دوکان پر آگ لگی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مٹی کے تیل کے گودام سے میں لگی آگ جلد ہی ایک مکان میں پھیل گئی۔ قریب اس سے متصل کھانے پینے کی اشیا کی ایک دوکان تھی جس میں 50 سالہ دوکان مالک اور اس کے ساتھ کام کرنے والے دوبچے سامان نکالنے کے لئے دوکان میں گئے مگر وہ وقت پر نہیں نکل سکے جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کی مدد سے پانچ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس واقعے میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر برباد ہوگیا ہے۔