بنگال گورنر نے فساد زدہ علاقہ کا دورہ کیا

   

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ دنگائیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے فساد زدہ علاقہ ہگلی کے رشڑا کا دورہ کیا ۔ بوس اپنے شمالی بنگال کے دورے کے درمیان ہی منگل کی صبح کلکتہ واپس آئے ۔ انہوں نے ہوائی اڈہ پربھی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاست میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔پیر کی رات رشڑا کے ریلوے گیٹ نمبر 4 کے علاقے میں رام نومی کے جلوس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی تھی۔ جس کے بعد دو تھانہ علاقوں میں سیکشن 144 نافذ کیا گیا۔