O اداکارہ رکل پریت سنگھ نے بعض میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی سخت مذمت کی کہ وہ بنگلور منتقل ہونے کے لئے حیدرآباد میں واقع اپناگھر فروخت کر رہی ہیں ۔ رکل نے کہا کہ ’’ مجھے حیرت ہے کہ بعض (نام نہاد ) جرنلسٹ یہ خبر کہا ں سے لائے اور ان کے بالکلیہ طور پر بے خبر و لا علم ذرائع کون ہیں ۔ جب میں حیدرآباد میں گھر خریدی تھی تو سمجھا گیا کہ یہ تحفہ دیا گیا ۔ اب یہ خبر سن رہی ہوں کہ میں یہ فروخت کررہی ہوں تاکہ بنگلور میں کوئی گھر خرید سکوں ‘‘ ۔ رکل نے ٹوئیٹر پر مزید لکھا کہ ’’ میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ قیاس آرائیاں چھوڑئیے اور کوئی صحیح خبر لائیے ‘‘ ۔