محمد سراج ، کوہلی اور میکس ویل کیلئے آخری موقع
ممبئی۔ سرفہرست ٹیمگجرات ٹائٹنز پلے آف سے قبل اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کو آخری چار میں داخلے کے اپنے امکانات کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بڑی جیت درکار ہے، اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان آئی پی ایل کا جمعرات کو آخری لیگ میچ بہت دلچسپ ہوگا۔گجرات ٹائٹنز جس نے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا اب تک 13 میچوں میں 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقامکو یقینی بنا لیا ہے۔دوسری جانب آر سی بی نے سات میچ جیتے ہیں اور چھ میں شکست کھائی ہے جس کے بعد وہ 13 میچوں میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔اگرچہ آر سی بی کا خالص رن ریٹ منفی 0.323 ہے۔ گجرات کے خلاف جیت ان کے پوائنٹس 16 تک لے جائے گی لیکن نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے انہیں دوسرے میچوں میں بھی سازگار نتائج کی دعا کرنی ہوگی۔دہلی کیپٹلس فی الحال چوتھے نمبر پر ہے اور وہ ممبئی انڈینس کو آخری میچ میں شکست دینے کے بعد 16 پوائنٹس پر بھی آسکتا ہے۔ اس کا رن ریٹ بھی آر سی بی کے برعکس پلس 0.255 سے بہتر ہے۔آر سی بی نے لگاتار دو جیت کے ساتھ دوبارہ رفتار حاصل کی لیکن پنجاب کنگز سے پچھلا میچ 54 رنز سے ہارگیا۔ویرات کوہلی کا خراب فارم جاری رہی جنہوں نے پچھلے میچ میں صرف 20 رنز بنائے تھے۔ اب اس کے پاس سنسنی خیز اننگز کھیل کر اپنی اور ٹیم کی قسمت بدلنے کا ایک اور موقع ہے۔کپتان فاف ڈو پلیسی، مہیپال لومرور اور دنیش کارتک بھی بڑی اننگز کھیلنے کے خواہاں ہوں گے کیونکہ ان کا بیٹ گزشتہ چند میچوں سے خاموش ہے۔گلین میکسویل اور رجت پاٹیدار اچھی شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر سکے۔ہرشل پٹیل اور وینندو ہسرنگا نے بولنگ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پچھلے میچ میں جب پنجاب کے بیٹرس نے تمام بولروںکو چکنا چور کر دیا تھا تو دونوں نے عمدہ اسپیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب چار اور دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔آر سی بی کی پریشانی جوش ہیزل ووڈ اور محمد سراج کی ناقص فارم بھی ہے، جو پنجاب کے خلاف کافی مہنگے ثابت ہوئے۔دوسری طرف گجرات کے لیے یہ ایک خواب جیسا ڈیبیو سیزن ہے۔ اگر وہ اس میچ میں ہار جاتی ہے تو بھی وہ پہلے مقام پر رہے گی یعنی اسے فائنل میں پہنچنے کے دو مواقع ملیں گے۔گجرات کے بیٹرس میں وریدھیمان ساہا، شبمن گل، ڈیوڈ ملر، کپتان ہاردک پانڈیا اور راہول تیوتیا نے اچھی اننگزکھیلی ہے۔ محمد سمیع، یش دیال، لوکی فرگوسن اور الزاری جوزف بولنگ میں موثر رہے ہیں۔ اسپن کی کمان افغانستان کے راشد خان نے اچھی طرح سنبھالی ہے۔