بنگلورو میں 12 ہزار نقلی این95 ماسک ضبط

   

٭ بنگلورو کی سنٹرل کرائم برانچ پولیس ٹیم نے 12000 نقلی
N95
ماسک ضبط کئے جن کی مالیت 20 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے کلیان نگر میں ایک کمپنی کے گودام پر دھاوا کیا جہاں معمولی کپڑے سے ماسک تیار کرکے ان پر N95 کی نقلی مہر لگائی جارہی تھی۔ ان ماسک کو بھاری قیمت پر فروخت کیا جارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملک میں کوروناوائرس کی وبا کے خوف کا فائدہ اٹھا کر یہ لوگ نقلی ماسک فروخت کررہے تھے۔