بنگلورو میں ’ایگری یونی فیسٹ‘کا آغاز

   

بنگلورو/نئی دہلی: وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج بنگلورو میں ’ایگری یونی فیسٹ‘کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 25 سال کے امرت مہوتسو کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے اور نوجوان آبادی کی توانائی کا صحیح استعمال کیا جانا چاہئے ۔ اگر ایسا ہوا تو سال 2047 تک ہم یقینی طور پر ملک کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے طور پر دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے ۔ تومر نے یہ بات بنگلور زرعی یونیورسٹی کے ذریعہ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے تعاون سے منعقدہ پانچ روزہ ثقافتی پروگرام میں کہی۔60زرعی یونیورسٹیوں، ڈیمڈ یونیورسٹیوں اور مرکزی یونیورسٹیوں کے 2500 سے زیادہ ہونہار طلباء نے شرکت کی، موسیقی، رقص، ادب، تھیٹر، فائن آرٹس کے پانچ شعبوں کے تحت 18 ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ آل انڈیا انٹر ایگریکلچرل یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول کو آئی سی اے آر نے 1999-2000 کے دوران تصور پیش کیا تھا اور اسے شروع کیا گیا جس کا مقصد مختلف ہندوستانی ثقافتوں کو جوڑ کر ہندوستانی زراعت کو مربوط کرنا، زرعی یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانا اور ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو بڑھانا ہے ۔