دوبئی : آئی پی ایل کے آج تیسرے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے سن رائیزرس حیدرآباد کو 10 رنز سے ہرادیا ۔ ویراٹ کوہلی زیرقیادت بنگلورو ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار شروعات کی ۔ تاہم اُس کا اسکور 163/5 تک محدود رہا ۔ 164 کا ٹارگٹ بھی حیدرآباد والوں کیلئے مشکل ثابت ہوا اور وہ 153پر آل آؤٹ ہوگئے ۔ وائی چہل کو میاچ ایوارڈ دیا گیا ۔