کلکتہ10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ اداکارہ پرسونجیت کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ میں بنگلہ فلموں کی مشہوراداکارہ ریتوپرسنا سین کو بھی ای ڈی نے سمن جاری کیا ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ 17بلین کروڑ کا گھوٹالہ۔کئی اہم اور بااثر شخصیات نے روزویلی گروپ سے فائدہ حاصل کیا تھا۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق ریتو پرسنا سین اور روزویلی گروپ کے درمیان مالی لین دین ہوا تھا۔کئی غیر ملکی دورے کیلئے روز ویلی گروپ نے اسپانسر کیا تھا۔ای ڈی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر کس بنیاد پر ریتو پرنا سین اور روز ویلی گروپ کے درمیان مالی لین دین کیوں ہوا؟۔ خیال رہے کہ روز ویلی گروپ نے کئی فلموں کو پرڈیوس کیا تھا۔بنگلہ اداکار پرسون جیت کو اگلے ہفتے ای ڈی نے طلب کیا ے ۔جب کہ سالٹ لیک میں واقع سی جی او کمپلیکس میں ریتو پرنا سین کو 19جولائی سے 21جولائی کے درمیان بلایا گیا ہے ۔ ای ڈی کے نوٹس سے متعلق ریتو پرنا سین کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔
