بنگلہ دیش 8 وکٹوں سے کامیاب

   

ہرارے: بنگلہ دیش نے میزبان زمبابوے کو پہلے ٹی 20 مقابلوں میں 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اوپنر محمد نعیم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے کامیابی کیلئے مطلوبہ 153 رنز کا نشانہ دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ نعیم نے 51 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 63 رنز اسکور کئے جن کے ساتھ نور الحسن نے 8 گیندوں میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بناتے ہوئے دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین رہے ۔ نعیم نے سومیا سرکار کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے 102 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی جس میں سرکار نے 45 گیندوں میں 4 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کئے ۔ کپتان محمود اللہ نے 15 رنز بنائے ۔ قبل ازیں زمبابوے نے وکٹ کیپر ریگس چکاباوا کے 43 رنز کی بدولت 152 رنز اسکور کئے ۔ بنگلہ دیش کیلئے مستفیض الرحمن نے 31 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سومیا سرکار کو میان آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

خاتون بیچ بالی وال کھلاڑی کورونا سے متاثر
پراگ: چیک جمہوریہ کی خاتون بیچ والی بال کھلاڑی مارکیٹ نوشچ سلوکوا کورونا سے متاثرپائی گئی ہیں۔چیک ٹیلیویژن نے جمعرات کو خبرمیں کہا کہ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد سے ٹوکیو اولمپک میں متاثرہ چیک جمہوریہ کے کھلاڑیوں کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔