بنگلہ دیش: بیٹی نے وکیل بنتے ہی باپ کے قاتل کو سزا دلوا دی

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں بیٹی نے وکالت مکمل کرتے ہی اپنے باپ کے قاتل کو سزا دلوا دی۔ راج شاہی شہر کے رہائشی پروفیسر طاہر احمد 17 فروری 2006 ء کو لاپتہ ہوگئے تھے۔ دو روز بعد ان کی نعش مین ہول سے برآمد ہوئی تھی۔ بعد میں قتل کا مرکزی ملزم ضمانت پر رہا ہوگیا تھا۔ مقتول کی بیٹی شگفتہ نے وکالت کی تعلیم مکمل کی اور 16 برس بعد قاتل کو سزا دلوادی۔ شگفتہ نے مصمم ارادہ کرلیا تھا کہ وہ ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بلکہ اپنے باپ کو بچانے کیلئے وکیل بنے گی اور اس نے ایسا کر دکھایا۔