بنگلہ دیش سے غیرقانونی نقل مکانی پر ہندوستان کا اظہار تشویش امیت شاہ اور بنگلہ وزیر کی بات چیت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج بنگلہ دیش کے پاس یہ مسئلہ اٹھایا کہ ہندوستان کو اُس ملک سے شمال مشرق میں غیرقانونی ترک وطن پر تشویش ہے ۔ یہ مسئلہ بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان سے یہاں انڈیا ۔ بنگلہ دیش ہوم منسٹر سطح کی بات چیت کی ساتویں میٹنگ میں اٹھایا گیا ۔ امیت شاہ نے سرحد پار سے لوگوں کی غیرقانونی نقل و حرکت پر فکرمندی ظاہر کی اور کہا کہ یہ شمال مشرقی ہندوستان کیلئے خاص طور پر سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔یہ میٹنگ آسام میں نیشنل رجسٹرڈ آف سٹیزن کی 31 اگست کو قطعی فہرست کی اشاعت سے قبل منعقد ہورہی ہے۔ گزشتہ سال عبوری این آر سی میں 40 لاکھ نام غائب تھے ۔