ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں نامعلوم افراد نے 6 مسافر بسوں کو آگ لگا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر بسوں کو آگ گزشتہ شام ڈھاکہ، نارائن گنج اور بھولا اضلاع میں لگائی گئی۔بنگلادیش کی اپوزیشن جماعتوں نے آج سے احتجاج کا اعلان رکھا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا مقصد حکمران جماعت عوامی لیگ پر دباؤ بڑھانا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکمران جماعت سے مستعفی ہونے اور غیرجانبدار انتظامیہ کے ذریعہ عام انتخابات کروانا چاہتی ہیں۔