ڈھاکہ، 6 جون (یو این آئی)بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اپریل 2026ء میں انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں یہ اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں انتخابات اپریل 2026ء کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے ۔بنگلہ دیش میں گزشتہ برس ملک گیر عوامی احتجاجی تحریک نے جنم لیا جس کی قیادت طلباء نے کی، جب حسینہ واجد حکومت نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا اور پورے ملک میں پھیل گیا، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، جس سے ریاستی مشینری مفلوج ہو گئی، آخر کار فوج کے دباؤ اور عوامی طاقت کے سامنے شیخ حسینہ کو 5 اگست 2024ء کو استعفیٰ دینا پڑا۔