بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کا تصادم ، 16 ہلاک

,

   

ڈھاکہ ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے مشرق میں واقع برہمن بازیا ڈسٹرکٹ میں دو ٹرینوں کے آمنے سامنے تصادم میں سولہ افراد ہلاک اور دیگر 50 زخمی ہوگئے ۔ ڈھاکہ ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق چٹا گانگ جانے والی اویان ایکسپریس اور ڈھاکہ جانے والی تورنانشیتا مونڈو بھاگ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایکد وسرے سے ٹکرا گئیں۔ یہ حادثہ صبح 3.30 بجے پیش آیا اور اس وقت ٹرینوں کے مسافرین محو خواب تھے ۔ اخبار ڈھاکہ ٹریبون نے برہمن بازیا کے ڈپٹی کمشنر حیات الدولہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ لوکو ماسٹرس کے سگنلس کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ کی تحقیقات کیلئے تین علحدہ تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس کی اطلاع وزارت ریلوے کے سکریٹری مفضل حسین نے دی۔