بنگلہ دیش میں روہنگیا کا حال برا مستقبل انتہائی تاریک

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ: اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجر کیمپ میں آتشزدگی کے حالیہ واقعے میں جھونپڑیوں سے محروم ہو جانے والے ہزاروں مہاجرین کی رہائش گاہوں کی تعمیر نو کے لیے 14 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔پڑوسی ملک میانمار سے سیاسی تعاقب کا شکار ہو کر بنگلہ دیش کا رخ کرنے پر مجبور روہنگیا مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے بنگلہ دیش کے جنوبی علاقے کوکس بازار میں مہاجر کیمپوں میں پناہ لی تھی۔ گزشتہ پیر کو کوکس بازار کے بالو کھالی کے چار کیمپوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔دریں اثناء اقوام متحدہ کی مہاجرین کی امور کی ایجنسی یو این ایچ سی آر نے بتایا کہ دو روز قبل بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 560 زخمی ہوئے ہیں۔