ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں فلسطینیوں سے اظہار یگانگت کا بڑا مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈھاکہ کے سہروردی پارک میں فلسطینیوں سے اظہار یگانگت اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے جبکہ فلسطینی پرچم تھامے شرکا کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔