ڈھاکہ، 28 مئی (یو این آئی) بنگلہ دیش میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔مظاہرین نے موجودہ حکومت سے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس جاپان کے دورے پر ہیں۔بنگلہ دیش میں گزشتہ سال مظاہروں کے بعد اس وقت کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد ہندوستان فرار ہو گئی تھیں، جس کے بعد بنگلہ دیش میں ڈاکٹر محمد یونس نے اگست 2024ء میں عبوری سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔خالدہ ضیاء کی بنگلادیشن نیشنل پارٹی نے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026ء میں ہوں گے ۔ بنگلا دیش کے آرمی چیف نے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔