بنگلہ دیش میں ٹرانس جینڈر افراد کو ملازمتیں دینے والی کمپنیوں کیلئے مراعات

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں ٹرانس جینڈر افراد کو ملازمتین دینے والی کمپنیوں کے لیے ٹیکسوں میں خصوصی رعایات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ مصطفٰی کمال نے سن 2021، 2022 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے ان مراعات کا اعلان کیا۔ اگر کسی کمپنی کے دس فیصد یا مجموعی طور پر ایک سو ملازمین ٹرانس جینڈر ہوئے، تو اس کمپنی کو ان تمام کی تنخواہوں کا 75فیصد حصہ واپس کر دیا جائے گا۔ ایک دوسرے متبادل کے طور پر ایسی کمپنیاں پانچ فیصد کم ٹیکس ادا کر سکتی ہیں۔ وزیر خزانہ کے بقول یہ قدم ٹرانس جینڈر شہریوں کے سماجی اور معاشی انضمام میں بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔