بنگلہ دیش میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

   

ڈھاکہ، یکم جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش میں اس سال ڈینگی کے 10,000 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جس سے 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سرویسز (ڈی جی ایچ ایس ) کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جون میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔رواں سال جون میں ڈینگی کے 5,951 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ مئی میں 1,773 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے ۔ اس سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اب تک 10,296 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں کل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 87 سمیت کل 429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔