بنگلہ دیش میں کورونا کے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے : شیخ حسینہ

   

ڈھاکہ :بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم کے دائرہ کار کو آہستہ آہستہ بڑھایا جائے گا اور تمام لوگوں کو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ محترمہ حسینہ نے اتوار کو وزارتوں کی جانب سے سالانہ کارکردگی معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ حکومت تمام شہریوں کے لئے مفت ٹیکہ سازی مہم پر کام کر رہی ہے ۔یو این بی نے اطلاع دی کہ محترمہ حسینہ نے تمام شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی ترجیح پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “ہم نے اس سمت میں بہت ساری کوششیں کی ہیں تاکہ ہر ایک کو ویکسینیشن کے ذریعے کور کیا جا سکے اور اسی وجہ سے ہم نے یہ پروگرام شروع کیا ہے ۔ ملک میں ویکسینوں کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور وہ شہریوں کی ضرورت کے مطابق باہر سے بھی منگوائے جائیں گے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں کسی بھی شہری ٹیکہ لگانے سے چھوٹ نہ جائے ۔ اس وقت کورونا وائرس انفیکشن عالمی مسئلہ ہے اور ہم اس جنگ کو تنہا نہیں جیت پائیں گے۔