بنگلہ دیش نزآد بردہ فروشوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ

   

Ferty9 Clinic

بیرونی ملک و ریاست کی لڑکیوں کی منتقلی و جسم فروش کروانے کا شاخسانہ
حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے تین بنگلہ دیشی نزاد بردہ فروشوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردہ یہ لوگ بنگلہ دیشی اور مغربی بنگال کی لڑکیوں کو حیدرآباد میں زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے بہانے لاکر ان سے جسم فروشی کروارہے تھے ۔ کمشنر رچہ کنڈہ نے 35 سالہ اسد حسن خان 23 سالہ شریف شیخ اور 26 سالہ محمد ایوب شیخ متوطن تھانے مہاراشٹرا کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں جل پلی بالاپور میں دھاوے کے دوران جسم فروشی کے دو ٹھکانوں کو بے نقاب کرتے ہوئے 10 افراد کو بشمول ایک خاتون آرگنائزر کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ جبکہ اس ریاکٹ کا اصل سرغنہ راہول امین اور راجو مفرور بتائے گئے ہیں ۔ ان کے خلاف کارروائی کے بعد بھی یہ لوگ دوبارہ چھتری ناکہ اور بالاپور پولیس کی کارروائی میں پھر گرفتار کرلئے گئے ۔ جس کے خلاف کمشنر نے سخت اقدام کرتے ہوئے ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔