پائشیف اسٹروم/9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی آفریقہ میں منعقد ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے ہندوستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹائیٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 178 رن کا ٹارگٹ دیا تھا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اکبر علی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 43 رنز حاصل کئے جبکہ پرویز حسین نے 47 رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ اوپنر پرویز حسین نے اکبر علی کے ساتھ ملکر اچھی پارٹنر شپ قائم کی ۔ ہندوستان کی جانب سے اسپنر روی بشنوی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
