بنگلہ دیش ونڈے ،راشد خان کی ٹیم میں واپسی، نور نظر انداز

   

کابل۔ پریمیئر لیگ اسپنر راشد خان نے اتوارکو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے افغانستان کی ٹیم میں واپسی کی، جو 5 جولائی سے چٹوگرام میں شروع ہو رہی ہے، ٹیم کے واحد ٹسٹ میں آرام کے بعد راشد کی واپسی ہورہی ہے کیونکہ انہوں نے میرپور اپنی طویل مدتی فٹنس کو ترجیح دینے کے لیے آرام کا فیصلہ کیا تھا ۔ ساتھی لیگ اسپنر اظہار الحق نوید، جنہوں نے آسٹریلیا میں گزشتہ سیزن کی بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، کو پہلی مرتبہ ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن بائیں ہاتھ کے کلائی والے اسپنر نور احمد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، جو اس ماہ کے شروع میں سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے افغانستان کے اسکواڈ میں تھے۔ افغانستان کے ونڈے اسکواڈ میں شامل دیگر نئے ناموں میں شاہد اللہ، ضیاء الرحمان، محمد سلیم اور سید شیرزاد شامل ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بھی 10 کھلاڑیوں کا نام دیا ہے جو اکتوبر ۔ نومبر میں ہندوستان میں ہونے والے مستقبل کے ونڈے اور ورلڈ کپ کے لیے بیک اپ کھلاڑی ہوں گے۔ دس بیک اپ کھلاڑیوں کی فہرست میں کریم جنت، قیس احمد، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نوین الحق، درویش رسولی، زبید اکبری، احسان اللہ جنت، فرید ملک اور اسحاق رحیمی شامل ہیں۔ افغانستان 5، 8 اور11 جولائی کو چٹگرام کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ونڈے میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 14 اور 16 جولائی کو سلہٹ میں دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش ونڈے کے لیے افغانستان کا اسکواڈ: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمن، عبدالرحمن ، ضیاء الرحمان، وفادار مومند، محمد سلیم اور سید شیرزاد۔
افغانستان بیک اپ کھلاڑی: کریم جنت، زبید اکبری، قیس احمد، احسان اللہ جنت، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نوین الحق، فرید ملک، درویش رسولی اور اسحاق رحیمی۔
بنگلہ دیش ۔افغانستان ون ڈے سیریز کے لیے شیڈول: پہلا ون ڈے، 5 جولائی، چٹگرام، دوسرا ون ڈے، 8 جولائی، چٹوگرام،تیسرا ون ڈے، 11 جولائی، چٹگرام۔