کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کریں گی ۔ کانگریس نے اتوار کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ ہندوستاان کے چار روزہ دورے پر یہاں آئیں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے سونیا گاندھی کو 16 دسمبر کو بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے سونیا گاندھی کے ساتھ ہی اس تقریب میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ نے اتوار کے روز سونیا گاندھی کو یہ دعوت اس وقت دی، جب کانگریس صدر نے ایک وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی ۔ وفد میں سونیا گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔
سونیا گاندھی نے شیخ حسینہ کو لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے طور پر بنگلہ دیش کے لوگوں کے ذریعہ ان کی قیادت اور ویزن میں ان کے اعتماد کی تصدیق کئے جانے کیلئے مبارکباد دی ۔ وہیں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ان کے ذریعہ ملک کی موثر اقتصادی ترقی کیلئے ان کی پہل کی سراہنا کی ، جس کی وجہ سے بالخصوص صحت اور تعلیم میں بہتری آئی ہے ۔ شیخ حسینہ اور سونیا گاندھی نے انڈین نیشنل کانگریس اور عوامی لیگ کے درمیان تاریخی تعلقات کا بھی تذکرہ کیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لیڈروں نے باہمی مفاد کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ، جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی معیشت سے متعلق معاملات شامل تھے ۔
An overdue hug from Sheikh Hasina Ji whom I have been waiting to meet again for a long time. Her strength in overcoming deep personal loss and hardship and fighting for what she believed in with bravery and perseverance is, and always will be a great inspiration for me. pic.twitter.com/ZjRBKl6YZU
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) October 6, 2019