بنگلہ دیش کے خارجہ سکریٹری کا 27 جنوری کو دورہ ٔہند

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے خارجہ سکریٹری مسعود بن مومن /27 جنوری کو ہندوستان کا دورہ کریں گے اور مارچ میں وزیراعظم نریندر مودی کے ڈھاکہ کے دورہ کے پروگرام کو ہندوستانی عہدیداروں کے ساتھ قطعیت دیں گے ۔ توقع ہے کہ وزیراعظم مودی /26 مارچ کو بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔