بنگلہ دیشی ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اپنا مشن پورا نہ کرسکا

   

کرشنا نگر ۔ ( مغربی بنگال) ۔ 28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) بجرنگی بھائی جان تو فلمی کہانی تھی لیکن حقیقت میں کچھ ایسا ہوا کہ ایک بنگلہ دیشی شہری جو دو دنوں کے ویزا پر ہندوستان آیا تھا ، اُس نے مغربی بنگال کے نادیا ڈسٹرکٹ میں جان توڑ کوشش کرلی کہ وا س ہندوستانی گونگے شخص کے ارکان خاندان کا پتہ چلائے جسے اس نے 14سال قبل ایک بغیر باڑ والی بین الاقوامی سرحد پر بچایا تھا ۔ تاہم بجرنگی بھائی جان کے برعکس جہاں فلم کا ہیرو پون کمار چترویدی (سلمان خان) پاکستان آجاتا ہے اور ایک گونگی پاکستانی بچی کو اس کی ماں کے حوالے کردیتا ہے۔ بنگلہ دیشی ہندوستان آجاتا ہے ( قانونی طور پر) تاکہ اپنی تلاش جاری رکھ سکے لیکن ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد اسے مایوس واپس لوٹنا پڑتا ہے جس کا نام محمد عارف الاسلام بتایا گیا ہے جس نے کوششیں تو بہت کیںلیکن 14سال قبل لاپتہ ہوجانے والے شخص کے ارکان خاندان نے تصویر دیکھ کر بھی اسے پہچاننے سے انکار کردیا کیونکہ اس وقت اور آج میں کافی فرق ہوگیا تھا ۔