بنگلہ دیشی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کی اجازت نہیں : شیخ حسینہ

,

   

Ferty9 Clinic

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیراعظم مودی کے ساتھ متعد د ترقیاتی پراجکٹوں کا افتتاح

نئی دہلی ؍ ڈھاکہ ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو تیقن دیا ہیکہ وہ دہشت گرد کے ساتھ کوئی مروت نہ کرنے کی پالیسی کے تحت اپنے ملک کی سرزمین میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گی ۔ شیخ حسینہ نے وزیراعظم مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بنگلہ دیش میں چار پراجکٹوں کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ڈھاکہ باہمی علاقائی اور ہمہ فریقی تعاون کے ذریعہ جنوبی ایشیاء سے دہشت گرد ی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عہد کا پابند ہے ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی صرف ان دونوں ملکوں بلکہ سارے علاقہ کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش نے انسداد دہشت گردی تعاون کا معاہدہ کیا تھا ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ ’’ ہمارے علاقہ اور مقام سے دہشت گردی کی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہم اپنے عزم و عہد کے پابند ہیں ۔ باہمی ، علاقائی اور ہمہ فریقی تعاون کے ذریعہ اس لعنت کا خاتمہ کیا جائے گا ‘‘ ۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دہشت گردی کے خلاف اپنی سخت ترین اور بلامروت پالیسی کے تحت ان کی حکومت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو بنگلہ دیش کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم نے کشمیر میں پلوامہ میں گذشتہ ماہ جیش محمد کے دہشت گرد حملے میں مہلوک 40 سی آر پی ایف جوانوں کے خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔