کولکاتا: بی جے پی صدر جے پی نڈا جو دو روزہ دورہ مغربی بنگال پر ہیں ، کہا کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے لوگ مغربی بنگال میں آرہے ہیں اور یہیں پر قیام پذیر ہیں جبکہ مغربی بنگال کے مقامی افراد کو ٹی ایم سی نے اس ریاست سے نکال باہر کردیا ہے۔ انہوں نے ممتابنرجی کی حکومت کو سب سے زیادہ بدعنوان حکومت قرار دیا۔