بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی فضائیہ کا وائی اے کے 130 ٹرینر طیارہ جمعرات کو چٹگاؤں کے پٹینگا میں گر کر تباہ ہوگیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز اور چٹگاؤں میٹروپولیٹن پولیس (سی ایم پی) ڈپٹی کمشنر آف پولیس (پورٹ) شکیلہ سلطانہ نے واقعے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں سوار دو پائلٹس کو پیراشوٹ کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ اس واقعے میں ایک پائلٹ شدید زخمی ہو گیا۔
برطانیہ: دہشت گردی کی سازش کے شبہ میں تین افراد گرفتار
لندن : برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلی ایریاز سمیت شمالی انگلینڈ کے چار مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 35، 36 اور 51 برس ہیں۔