بنگلہ دیشی نژاد بردہ فروش گرفتار

   

حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے تین بنگلہ دیشی نژاد بردہ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ جن میں ایک جوڑا شامل ہے کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے 34 سالہ یوسف خان 27 سالہ بیتھی بیگم اور 25 سالہ شوزیب شیخ ساکنان بالاپور متوطن پر گھانا مغربی بنگال کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ نافذ کردیا ۔ پہاڑی شریف پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اس ٹولی کے ارکان کو گرفتار کیا تھا جو سابق میں جھتری ناکہ میں رہتے تھے اور اس کے بعد پہاڑی شریف کے علاقہ بالاپور میں منتقل ہوئے تھے اور ماہانہ 5 ہزار روپئے کرایہ پر مکان حاصل کرتے ہوئے لڑکیوں سے جسم فروشی کا کاروبار کروا رہے تھے ۔ فی گراہک یہ لوگ 2 ہزار روپئے وصول کرتے تھے ۔ کمشنر پولیس نے ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔