بوئن پلی میں ہجومی تشدد ، نوجوان کا قتل

   

حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں ہفتہ کی رات ایک نوجوان پر ہجوم نے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد سمیر 20 سالہ ساکن ہرش وردھن کالونی بوئن پلی سکندرآباد کو نوجوان کے ایک گروپ نے خاتون سے متعلق ایک معاملہ میں بات کرنے کے لئے بلایا اور اس کے بعد اس پر چار افراد نے تیز دھار ہتھیاروں سے وحشیانہ حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس مقام واردات پہنچی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ (ش)