بوئنگ -737 کے بلیک باکس کی فرانس میں جانچ

   

عدیس ابابا ،15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اتھوپین ایئر لائنز کے تباہ شدہ بوئنگ 737 میکس -8 طیارے سے نکالے گئے ڈیٹا اور وائس ریکارڈر دونوں کی جانچ کے لئے فرانس بھیجا گیا۔ ایتھوپین ایئر لائنز نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اس حادثے میں پائلٹ عملہ کے آٹھ افراد سمیت طیارے میں سوار سبھی 157 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ ایتھوپیا ایئر لائنز گروپ کے ایک بیان کے مطابق حادثہ تحقیقات بیورو (اے آئی بی) کی قیادت میں ایک ایتھوپیا وفد نے طیارے کا ڈیٹا ریکارڈر ( ایف ڈی آر ) اور کاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) کی تحقیقات کے لئے فرانس کے دارالحکومت پیرس بھیجا ہے ۔ ڈیٹا اور وائس ریکارڈرز دونوں کو فرانس بھیجنے کا فیصلہ ایتھوپیا ایئر لائنز گروپ کے سی ای او ٹے وولڈے گبرے ماریم کے اس انکشاف کے ایک دن بعد لیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ مشرقی افریقی ملک کے پاس برآمد آواز اور ڈیٹا ریکارڈر کی جانچ کے لئے ضروری آلات نہیں ہیں۔ مسٹر ماریم نے اشارہ دیا کہ آواز اور ڈیٹا ریکارڈز کو بیرون ملک بھیجا جائے گا تاکہ تحقیقاتی عمل شروع ہو سکے ۔ایتھوپیا ایئر لائنز نے پیر کو تمام بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کے تجارتی اڑانوں کو معطل کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔