بودھن۔/11 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجالس مقامی کے انتخابات کے انعقاد کرنے ریاستی حکومت نے پیش قدمی کرتے ہوئے بلدی حلقوں کی از سر نو حد بندی کرنے عوم الناس و رائے دہندوں سے طلب کردہ تجاویز کے ادخال کی آخری تاریخ 9 ڈسمبر مقرر تھی اس دوران کمشنر بلدیہ بودھن کو تقریباً 18 شکایتیں و تجاویز موصول ہوئیں۔ ان تجاویز و شکایتوں کے ازالہ کیلئے 16 ڈسمبر تک کا مقامی انتظامیہ کو موقع دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ کی گئی حد بندیوں سے قبل صحیح تشہیر نہ کئے جانے کی بعض گوشوں سے شکایات آر ڈی او بودھن کو پیش کی گئی اور نئی حد بندیوں سے عدم مطمئن بعض رائے دہندے عدالت سے رجوع ہونے کی تیاریاں کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ حدبندیوں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد محفوظ بلدی حلقوں کی نشاندہی کرنا بھی ایک اہم کام ہے۔ حسب مخالف جماعتوں کے قائدین عہدیداروں سے تحفظات میں جانبداری نہ برتنے کی خواہش کررہے ہیں۔
