کانگریس برسر اقتدار آنے پر شوگر فیاکٹری کے احیاء کا تیقن ، امیدوار سدرشن ریڈی کا خطاب
بودھن /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن شہر کی کثیر آبادی والی بستی رئیس پیٹ میں آج کانگریس پارٹی کے امیدوار حلقہ اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی نے پارٹی آفس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے گذشتہ دو معیادوں کے دوران الاٹ شدہ مسلم قبرستان کی اراضی مسلمانوں کے حوالے نہ کرنے پر رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی عدم کارکردگی پر سوال اٹھایا ۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین سے ان کی عدم کارکردگی پر سوال اٹھانے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار سنبھالتے ہی مسلم نوجوانوں کے خلاف درج رجسٹرڈ فرضی مقدمات فوری طور پر واپس لے لئے جائیں گے اور جن پولیس عہدیداروں نے مقامی رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کے دباؤ میں آکر نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کئے انہیں عدالت کے کٹہرے میں لاکر ٹھیرایا جائے گا ۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ چالو نظام دکن شوگر فیاکٹری کو بی آر ایس حکومت اقتدار سبھالتے ہی بند کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان گنا اُگانے تیار ہے تو کانگریس حکومت برسر اقتدار آتے ہی NDSL کا احیاء کیا جائے گا ۔ اس پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب میں چیر پرسن بلدیہ ٹی پدما سابقہ چیرمین بلدیہ ایلیا رکن بلدیہ شرت ریڈی طاہر بن حمدان ٹاون صدر شیخ محی الدین پاشاہ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر رکاس پیٹ سے تعلق رکھنے والے بعض معزز اشخاص اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے کانگریس پارٹی میں شرکت کی جن کو پارٹی کھنڈوا اڑھاکر سدرشن نے کانگریس میں شامل کرلیا ۔