بودھن ۔/2نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نظام آباد راجیو گاندھی ہنمنتو نے گذشتہ روز بودھن شہر اور موضع لنگڑا پور میں خاندانی سروے کیلئے کی جارہی تیاریوں کا انہوں نے جائزہ لیا اور ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر سے ریاست گیر سطح پر شروع کئے جانے والے سروے کے کاموں کے دوران ہرایک گھر کے افراد خاندان کی تفصیلات جیسے ان کی تعلیم و تربیت ، ذرائع آمدنی و روزگار کے علاوہ ذات پات کی تمام تفصیلات اکٹھا کرنے ، سرکاری سطح پر ریاست گیر مہم چلائی جارہی ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس جامع سروے مہم کے دوران کسی بھی گھر یا گلی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیئے۔ انہیں دی گئی ہدایت کے مطابق سروے مکمل کئے گئے گھروں پر خصوصی نشان( اسٹیکر ) لگانا ہوگا۔ ضلع کلکٹر نے کہاکہ گھروں اور گلیوں کی درجہ بندی کا کام تین دنوں میں مکمل کرلینا چاہیئے۔ کلکٹر کے دورہ بودھن کے دوران سب کلکٹر بودھن وکاس مہنتو، تحصیلدار وٹھل ، کمشنر بلدیہ وینکٹ نارائن اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔