بودھن میں ریلوے گیٹ کی وجہ عوام کو دشواریاں

   

بودھن : شہر کے وسط میں واقع ریلوے گیٹ کی وجہ سے آئے دن عوام کو گیٹ کافی دیر تک بند رکھنے کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا ہے حالانکہ کئی مہینوں سے ٹرین کی آمد و رفت بند ہے لیکن بودھن میں چاول و دھان کے گودام ہونے کی وجہ سے مال گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ واضح رہے کہ بودھن ریلوے گیٹ سے صرف نصف کیلو میٹر بودھن ریلوے اسٹیشن موجود ہے جو ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا آخری اسٹیشن ہے جہاں سے ٹرین کو واپسی میں کافی تاخیر ہوتی ہے۔ اس دوران راہ گیروں کو گیٹ بند رکھنے کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔