بودھن /28 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن جئے پال ریڈی نے کل جماعتی علماء کمیٹی بودھن میں شامل عہدیداروں اور مسلم معزز افراد کو اپنے دفتر واقع شکر نگر طلب کرکے انہیں یکم مارچ کو گورنمنٹ ڈگری کالج میں طئے شدہ خواتین کی دستور بچاؤ کانفرنس منعقد کرنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا ۔ بودھن میں کمیٹی کی جانب سے سیاہ قانون کے خلاف یکم فروری سے جاری زنجیری بھوک ہڑتال ختم کردینے کی ہدایت دی ۔ کمیٹی میں شامل افراد نے زنجیری بھوک ہڑتال ختم کردینے کی اے سی پی کی ہدایت پر وجہ دریافت کی ۔ کمیٹی کے افراد کے مطابق اے سی پی نے وجوہات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ۔ انہیں اپنے اعلی عہدیدادروں سے جو ہدایتیں موصول ہوتی ہے اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں ۔ اے سی پی نے زنجیری بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر قانونی کارروائی کرنے کی علماء کمیٹی کو دھمکی دی اور انہوں نے علماء کمیٹی کے وفد کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ بودھن کے امبیڈکر چوراستہ پر جاری زنجیری بھوک ہڑتال ختم کروانے کے تعلق سے مقامی رکن اسمبلی شکیل عامر کو بھی وہ واقف کرواچکے ہیں ۔