بودھن میں صحافیوں کے اجلاس کا انعقاد

   

بودھن ۔ آج سپرنٹنڈنٹ پریس کلب بودھن روی کمار کی صدارت میں بودھن کے سینئیر صحافیوں کے خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ صدر پریس کلب نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹرس کو اپنے اجتماعی مسائل کی یکسوئی کیلئے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض رپورٹرس کی جلد بازی اور بے مقصد خبروں کی اشاعت کے باعث ڈبل بیڈ رومس و دیگر سرکاری اسکیمات پر عمل آوری میں عہدیداروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس اجلاس سے بلرام راجو گنگولو اور خورشید حسین اختر نے بھی مخاطب کیا اور پریس کلب بودھن میں شامل صحافیوں کے اتحاد پر اظہار اطمینان کیا ۔