ریاستی وزیر کے ٹی آر سے چیرپرسن بلدیہ کا اظہار تشکر ، رکن اسمبلی شکیل عامر کی کامیاب نمائندگی
بودھن /13 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرپرسن مجلس بلدیہ بودھن ٹی پدما شرت ریڈی نے آج دفتر بلدیہ میں پانے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ اور ایم ایل سی ضلع نظام آباد سے بودھن شہر میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے کی گئی نمائندگی پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بودھن شہر میں ترقیاتی کام انجام دینے پندرہ کروڑ 21 لاکھ روپئے رقمی منظور ی عمل میں لائی ۔ چیرپرسن نے مزید تفصیلات سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے بتاے کہ بودھن شہر کو سرسبز شاداب بنانے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی کے باعث تلنگانہ اربن فینانس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے پندرہ کروڑ سے زائد رقم کی اجرائی عمل میں آئی جس میں سے بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی اور میناریٹی کیلئے شہری علاقہ میں کمیونٹی ہالس کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ بودھن شہر میں داخلہ کے مقام پر استبالیہ کمان کی تعمیر اور وہاں سے دفتر بلدیہ تک سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ بودھن شہر میں موجود جملہ 38 بلدی حلقوں میں جہاں کہیں بھی بی ٹی روڈس خراب ہوچکے ہیں۔ ان کی تعمیر و مرمت اور سی سی روڈس اور کلورٹس اور بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ڈرین تعمیر کئے جائیں گے ۔ چیرپرسن نے بودھن شہر میں ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر رقمی منظوری عمل میں لائے جانے پر کے ٹی آر اور کے کویتا سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ بودھن محمد قمر احمد ارکان بلدیہ شرت ریڈی اور نذر علی موجود تھے ۔ دریں اثناء فلور لیڈر بلدیہ بودھن بی آر ایس پارٹی گنگارام نے ایم ایل اے کیمپ آفس میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے بودھن شکیل عامر کی نمائندگی پر بودھن شہر میں ترقیاتی کام انجام دینے ریاستی حکومت نے پندرہ کروڑ سے زائد رقمی منظوری عمل میں لائی ۔ اس پریس کانفرنس میں صدر ٹاون رویندر یادو ارکان بلدیہ عبداللہ ڈی پول اور دھوپ سنگھ وغیرہ موجود تھے ۔