بورا بنڈہ میں فرقہ پرست جماعتوں کی شر انگیزی

   

بورابنڈہ بلدی ڈیویژن بی جے پی پارٹی سے کارپوریٹر کیلئے مقابلہ کرنے والے شکست خوردہ امیدوار مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میں آر ایس ایس ، بجرنگ دل اور بی جے پی کے کارکنوں نے منگل کی رات بورابنڈہ بس اسٹاپ کے قریب واقع مندر سے متصل دیوار کے بازو بغیر اجازت کے شیواجی کا پتلہ نصب کیا ۔ اس بات کی اطلاع عام ہوتے ہی پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروںنے بورا بنڈہ بس اسٹاپ پر نصب کردہ پتلہ کو وہاں ہٹاکر بلدیہ کے دفتر کو منتقل کردیا اس موقع پر سرینواس گوڑ اور بی جے وائی ایم کے سٹی صدر مسٹر سندیپ اور دیگر کارکنوں کو حراست میں لیا ۔ اس موقع پر ڈی سی پی اور اے سی پی پنجہ گٹہ سرکل انسپکٹر ایس آر نگر کے علاوہ میونسپل کارپریشن زونل کمشنر اور ٹاون پلاننگ آفیسر کے علاوہ بلدی عہدیداروں نے پتلہ ہٹایا ۔ بی جے پی ، بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے کارکنوں نے دھرنا دیتے ہوئے جے سری رام کے نعرے بلند کرنا شروع کردیا ۔ پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجیوں کو ایس آر نگر منتقل کردیا ۔