لندن۔/31 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوروپی یونین سے برطانیہ کی علحدگی بریگزٹ کیلئے دی گئی دو ماہ کی مہلت سے قبل پارلیمنٹ معطل کرنے وزیر اعظم بورس جانسن کے اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں عوام لندن اور دیگر بڑے شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے۔ ہزاروں احتجاجیوں نے وزیر اعظم جانسن کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاج کیا جبکہ بلفاسٹ، یارک شائر اور دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کرتے ہوئے ’ عدم معاملت ‘ کو روکنے کی کوششوں کیلئے عزم کا اظہار کیا گیا۔
