بورڈ فیصلہ کرے گا :گوتم

   

گوہاٹی ، 26 نومبر(پی ٹی آئی) شدید تنقیدوں کی زد میں موجود ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا کہ یہ بی سی سی آئی پر منحصر ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد مستقبل کا فیصلہ کرے لیکن ساتھ ہی انہوں نے سب کو اس کامیابی کی یاد دلائی جو ٹیم نے انکے دور میں حاصل کی ہیں۔گمبھیر یہاں دوسرے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ذلت آمیز 408 رنزکی شکست کے بعد اظہارخیال کر رہے تھے، جیساکہ مہمان ٹیم کو سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کیا۔یہ بی سی سی آئی پر منحصر ہے کہ وہ میرے مستقبل کا فیصلہ کرے۔