بوسنیا میں بھی اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

   

سراجیو : بوسنیا ہرزیگوینیا کے دارالحکومت سراجیومیں فلسطین سوسائٹی، کثیر تعداد میں بوسنین شہریوں اور فلسطینی عوام کے حامیوں نے غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرہ سرائیوو کی علامت ‘باش چارشی’ کی سبیل کے سامنے کیا گیا۔مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ منگل کے روز غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


سفارت خانہ ہند ریاض کے زیراہتمام’پرواسی پریچے2023‘
ریاض ( کے این واصف) سفارت خانہ ہند ریاض وزارت خارجہ ہند کے تعاون سے ’’ پرواسی پریچے 2023‘ کے عنوان ہندوستانی کلچر کو پیش کرتا ایک جشن کا اہتمام کررہا ہے ۔ یہ جشن 31 اکٹوبر سے 7 نومبر 2023 تک جاری رہے گا ۔ ایک ہفتہ طویل اس جشن میں پیش ہونے والے پروگرامس کی تفصیل اس طرح ہے ۔ 13اکٹوبر کو یوم قومی یکجہتی و شب غزل ، یکم نومبر کو فوٹو ایگزیبیشن اور کوئز پروگرام ( ہندوستانی ورثہ / آرکیٹکچر) ، 2نومبر تا 4 نومبر یہاں رہنے والے ہندوستانی ریاستو ں کے دن منائیں گے ۔ 5 نومبر یوم سنسکرت ، 6نومبر سمینار بعنوان ’ قدیم ہندوستانی ادب ، 7 نومبر ’’ جشن خواتین ‘‘ ۔ اس جشن کا مقصد سعودی عرب میں مقیم مختلف تہذیبوں سے بڑے ہندوستانی کمیونیٹیز کو یکجا کرنا ہے ۔