لندن: مغربی بلقان کی ریاستوں پر قوم پرستی کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ سربیائی قوم پرستوں کی طرف سے اس کثیرالنسل خطے میں تنازعات کو پھر ہوا دی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں یورپی یونین کی سرد مہری پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔بوسنیا اور ہرزیگووینا دو خود مختار ریاستیں ہیں۔ ایک کو فیڈریشن آف بوسنیا اور دوسرے کو سرپسکا ریپبلک کہا جاتا ہے۔مغربی بلقان کے اس خطے میں علیحدگی پسند رجحانات اور کوششوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔