بوسنیا کے دارالحکومت میں پہلی بار پریڈ ،سخت حفاظتی انتظامات

   

سارجیوو۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بوسنیا کے دارالحکومت ساراجیوو نے پہلی بار ایل جی بی ٹی فخریہ پریڈ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ کیونکہ مخالفین اپنے طور پر پُرہجوم مظاہرہ کرنے والے ہیں ۔ کھوجی کتے اور دھاتی رکاوٹیں استعمال کی جارہی ہیں ۔ ہزاروں افراد کی جلوس میں شرکت متوقع ہے ۔ قبل ازیں جلوس کے خلاف ایک اسلامی تنظیم نے علحدہ جلوس نکالا تھا جس میں گیت گائے گئے ۔ اُن کے خیال میں فخریہ جلوس گناہ اور ساراجیوو کی توہین ہیں ۔ انتہا پسند اور شرپسند عناصر ماضی میں بھی دو مرتبہ ایسی پریڈ کی کوشش کو ناکام بناچکے ہیں ۔