نیو یارک: شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے پر آمادہ کرنے کے لیے نیو یارک میئر نے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک کے میئر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند ہفتے بہت ہی چیلنجنگ ہیں، نئے سال سے پہلے بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو 100 ڈالرز دیے جائیں گے۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام امریکیوں پر فرض ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں، ویکسین نہ لگوانے والے کیلیے اومی کرون فکر مند ہونے کی اچھی وجہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اگر آپ نے ویکسین لگوائی ہے تو آسانی کے ساتھ اپنی چھٹیاں منا سکتے ہیں۔جوبائیڈن نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ٹیلی ویڑن اور سوشل میڈیا نے وبائی کورونا کی غلط معلومات سے فائدہ اٹھایا، خطرناک غلط معلومات آگے نہ بڑھائی جائیں۔